تازہ ترین

ڈی ایف اے لوئر چترال کے صدر پر 4 سال کی پابندی، جنرل سیکرٹری سعود آزاد نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا

​چترال (چترال ایکسپریس) پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) کی ڈسپلنری کمیٹی نے ایک فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن (DFA) لوئر چترال کے صدر کو چار سال کے لیے معطل کر کے ان پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد ڈی ایف اے لوئر چترال کا صدارتی عہدہ خالی ہو گیا ہے۔

​ڈی ایف اے لوئر چترال کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن (مؤرخہ 19 ستمبر 2026ء) کے مطابق، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے 16 ستمبر 2026ء کو جاری کردہ نوٹیفکیشن (کمپلینٹ نمبر 008/3-A/2026) کے تحت ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

​نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے آئین اور لیگل ڈیپارٹمنٹ کی وضاحت کی روشنی میں، ڈی ایف اے لوئر چترال کے جنرل سیکرٹری سعود آزاد نے تا حکمِ ثانی سعود آزاد نے “قائم مقام ” کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

​اس فیصلے کی کاپی صدر خیبر پختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے لیگل ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لوئر چترال کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔