تازہ ترین

سپیشل برانچ کے گروپ آفیسر جہانزیب اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقّی

چترال(چترال  ایکسپریس)ریجنل پولیس آفیسرملاکنڈ ایٹ سیدو شریف سوات کے دفتر سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن نمبر 11953/E کے مطابق شعبہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC) کی سفارشات کی روشنی میں ملاکنڈ ریجن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

​ترقی پانے والے افسران میں سپیشل برانچ کے فرض شناس اور نامور گروپ آفیسر جہانزیب  بھی شامل ہیں، جنہیں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) سے آفیشیٹنگ سب انسپکٹر (SI) کے عہدے پر بھیج دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ترقیاں پولیس رولز 1934 کے رول 13.18 کے تحت دو سال کے پروبیشن (آزمائشی) دورانیے پر فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

​سب انسپکٹر جہانزیب  اس سے قبل محکمہ پولیس کے انوسٹی گیشن (تفتیش) ونگ میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی، شفاف تفتیش اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث نمایاں مقام حاصل کیا۔

​ان کی اس مستحقانہ ترقی پر سپیشل برانچ اور ملاکنڈ پولیس کے دیگر افسران، رفقائے کار اور دوست احباب نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔