تازہ ترین

محکمہ زراعت توسیع بونی کے زیر اہتمام اپر چترال کے کسانوں کے لیے ایک روزہ آگاہی پروگرام کا انعقاد

​اپر چترال (رپورٹ: کریم اللہ): محکمہ زراعت توسیع اپر چترال کے زیر اہتمام بونی میں ایک روزہ میگا فارمرز گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کسانوں، محکمہ زراعت کے افسران، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

​تقریب کا باقاعدہ آغاز ایگریکلچر آفیسر ذیشان احمد کے خیرمقدمی کلمات سے ہوا، جنہوں نے تمام شرکاء اور مہمانوں کو آمد پر خوش آمدید کہا۔

​تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت برہان الدین نے موسمیاتی تبدیلی کے زرعی شعبے پر اثرات پر روشنی ڈالی اور کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خصوصاً عمودی کاشتکاری (Vertical Farming)، واک اِن ٹنلز (Walk-in Tunnels) اور ڈیجیٹل فارمر رجسٹریشن کے فائدے اور طریقہ کار کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

​ریسرچ آفیسر ڈاکٹر اجمل الدین نے کسانوں کو گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجیز اور جدید طریقہ ہائے کاشت سے روشناس کرایا۔ بعد ازاں ایگریکلچر آفیسر ذیشان احمد نے فارم سروسز سنٹرز (FSCs) کے فعال کردار اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات پر تفصیل سے بریفنگ دی۔

​ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر یوسف علی نے ضلع میں جاری زرعی اسکیموں اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں شرکاء کو مطلع کرتے ہوئے کسانوں کے معاشی حالات اور روزگار کی بہتری میں محکمہ زراعت کے بنیادی کردار پر روشنی ڈالی۔

​اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال اور خیبر پختونخوا کے ڈپٹی اسپیکر کے پی اے شیر افگن رضا نے محکمہ زراعت کے اس اقدام کو سراہا اور زرعی ترقی کے تمام اقدامات میں ضلعی انتظامیہ و حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا۔

​فارمر سروسز سنٹر اپر چترال کے صدر احسان علی شاہ نے کسانوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کی توجہ مبذول کرائی، جبکہ سابق چیئرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم نے پروگرام کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے اس نوعیت کی آگاہی نشستیں گاؤں کی سطح پر منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

​تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر یوسف علی نے میگا فارمرز گیدرنگ کو کامیاب بنانے پر تمام شرکاء، ضلعی انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈرز کا دلی شکریہ ادا کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔