تازہ ترین

جامعہ چترال میں پائیدار اور لچکدار معاشروں کے قیام پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

چترال (چترال ایکسپریس):جامعہ چترال میں ’’پاکستان میں پائیدار اور لچکدار معاشروں کی تشکیل‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تین روزہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس بدھ کے روز کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ کانفرنس میں پاکستان سمیت برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور دنیا کے دیگر ممالک سے آئے ہوئے ممتاز ماہرین، محققین اور دانشوروں نے شرکت کی اور موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی، قدرتی آفات سے نمٹنے، تعلیم اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ جیسے اہم امور پر مقالے پیش کیے۔

​اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی جامعہ چترال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حاضِر اللہ تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کانفرنس کی کامیاب تکمیل کو منتظمین، مقررین اور معاون اداروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔ وائس چانسلر نے مالی و تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اور مارخور سیڈز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

​پروفیسر ڈاکٹر حاضِر اللہ نے آرگنائزنگ اور کور کمیٹی کے اراکین چیف آرگنائزر ڈاکٹر شاہ فہد علی خان، مس نازش امیر، ڈاکٹر حافظ اللہ اور مس کوثر حسین کی انتھک محنت کو سراہا۔ اس کے علاوہ انہوں نے UET مردان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل محمد خان، پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی اور ڈاکٹر ریاض حسین کی شرکت اور علمی تعاون کا بھی اعتراف کیا۔

​تقریب کے اختتام پر کانفرنس کے مقررین، شرکاء اور معاونین میں خدمات کے اعتراف میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ اس تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس نے پائیدار ترقی اور معاشرتی لچک سے متعلق چیلنجز کے حل کے لیے محققین اور ماہرینِ تعلیم کو ایک اہم علمی پلیٹ فارم فراہم کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔