
ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں بدستور جاری، 649 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار
چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان (PSP) کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں ایس ڈی پی او سرکل چترال احمد عیسیٰ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال سب انسپکٹر بلبل حسن کی سربراہی میں اے ایس آئی عالم پناہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ ناکہ بندی کامیابی سے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت
جمشید عالم ولد سکنہ فیض آباد ہون کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضہ سے 649 گرام چرس برآمد کی گئی۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سٹی چترال میں انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ لوئر چترال کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے تک تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
