تازہ ترین

​ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری؛ چترال، دروش اور بمبوریت میں بھاری مقدار میں آئس، چرس اور شراب برآمد، 3 ملزمان گرفتار

​چترال (چترال ایکسپریس)ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملاکنڈ زاہد نواز کے خصوصی احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال محمد خالد خان (PSP) کی ہدایات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف ضلع بھر میں ٹارگٹڈ کارروائیاں بدستور تیز اور جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سٹی، دروش اور بمبوریت کے علاقوں میں کامیاب کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی آئس، چرس اور دیسی شراب برآمد کر لی گئی ہے۔

​تفصیلات کے مطابق، تھانہ سٹی چترال کے علاقے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال احمد عیسیٰ اور ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن کی سربراہی میں اے ایس ایچ او تھانہ سٹی علی نواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شاہ رحیم خان سکنہ خوئیک پرابیگ (حال مقیم شالدین، لوئر چترال) کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے 81 گرام آئس برآمد کی گئی۔

​دوسری جانب، تھانہ دروش کے حدود میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش سجاد حسین اور ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش ایس آئی حیدر حسین کی قیادت میں اے ایس آئی اعجاز احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو دبوچ لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت حضرت حسین عرف میاں سکنہ پرانا بازار دروش کے طور پر ہوئی، جس کے قبضے سے 10.5 لیٹر دیسی شراب اور 1341 گرام چرس برآمد کر کے ضبط کر لی گئی۔

​اسی طرح، تھانہ بمبوریت کے علاقے میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ اور ایس۔ایچ۔او تھانہ بمبوریت ایس آئی رحیم بیگ کی سربراہی میں اے ایس آئی کریم بیگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم سید احمد سکنہ شیخانندہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 6 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔

​پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات (تھانہ سٹی چترال، تھانہ دروش اور تھانہ بمبوریت) میں الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

​عوامی حلقوں اور سماجی حلقوں نے لوئر چترال پولیس کی ان کارروائیوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے یہ کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو اس تباہ کن زہر سے محفوظ بنایا جا سکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔