تازہ ترین

دروش بازار میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، متعدد افراد ضلع بدر

چترال (چترال ایکسپریس) لوئر چترال پولیس نے دروش بازار اور دیگر مقامات پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو واپس روانہ کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ دروش نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بازار اور مختلف مقامات پر کارروائی کی۔ اس دوران پیشہ ورانہ گداگری میں ملوث متعدد افراد کو تحویل میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں عوامی شکایات کے ازالے، بازاروں میں شہریوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

لوئر چترال پولیس نے واضح کیا ہے کہ ضلع بھر میں پیشہ ورانہ گداگری کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس حوالے سے مزید مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى