تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ جشن کا غ لشٹ میں طلبہ کو بھر پور شرکت کاموقع فراہم کریں ۔ اقبال الدین ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ضلع چترال 

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) اسلامی جمعیت طلبہ ضلع چترال کے ناظم اقبال الدین نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جشن کا غ لشٹ میں طلبہ کو بھر پور شرکت کاموقع دیاجائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہارکرتے ہوئے طلبہ برادری کی خدمت کرسکیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جشن کاغ لشٹ میں ہر طبقے کے لئے اسٹال لگانے کے لئے جگہ الاٹ کرتے ہوئے انہیں ضروری سہولیات بہم پہنچائے جاتے ہیں لیکن ابھی تک طلبہ برادری کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے اور یہ عجیب بات ہے کہ یوتھ فیسٹول میں طلبہ کو سہولیات سے محروم رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جشن کاغ لشٹ میں شرکت کرنے والوں کی 70فیصد سے ذیادہ طلبہ برادری کی ہوتی ہے جن کو اگر مخصوص اسٹال الاٹ کرتے ہوئے بنیادی سہولیات بھی فراہم کئے جائیں تووہ فیسٹول میں مزید رنگ بھر کر اس کی رنگینیوں کو دوبالا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ضلع ناظم ، ڈی سی ، تحصیل ناظم مستوج اور اے سی مستوج سمیت جشن کاغ لشٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ طلبہ برادری کے اس جائز مسئلے کو حل کرکے ان کے درمیان پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔