مضامین

ممبر ویلج کونسل کجو نسیم محمد خان ایڈوکیٹ

کسی بھی علاقے کی ترقی کا دارومدار اسکی تعلیم یافتہ اور با صلاحیت افراد کی مرہون منت ہوتی ہے۔جو اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے کے لئے گرانقدر خدامات انجام دینے کے اہل ہوتے ہیں۔خصوصا اگر قوم کی قیادت اور نمائندگی جذبئہ خدمت سے سرشار نوجوان اور تعلیم یافتہ افراد کے ہاتھوں میں ہو۔تو قوم اور علاقے کو اس کا حق پہنچنے میں دیر نہیں لگتی۔کیونکہ ایک سمجھدار اور تعلیم یافتہ انسان ہی ، جس کے دل میں اپنے علاقے کے لئے بے لوث محبت ہو ، ہر فورم میں حق کے لئے آواز اٹھانے کی جرئا ت کر سکتا ہے۔کیونکہ ،، حق مانگا نہیں چھننا پڑتا ہے،،کے فارمولے پر وہی لوگ پورا اتر سکتے ہیں۔جو تعلیم یافتہ ، باصلاحیت اور باکردار ہونے کے ساتھ ساتھ دل میں اپنے آبائی علاقے کے لئے درد اور تڑپ رکھتا ہو۔جو قومی مفادات کو ذاتی مفاد پر ترجیح نہ دینے کا تہیہ کر رکھا ہو۔اور اپنے علاقے کی مسائل ذمہ داران کی سامنے موثر انداز میں پیش کرنے کی ہمت رکھتا ہو۔ایسے افراد عوام کے دلوں میں مقام بنا کر اپنا مستقبل روشن بنا سکتے ہیں۔ اس کے برعکس قیادت اگر آن پڑھ اور خود عرض لوگوں کی ہاتھوں میں ہو تو مسائل حل ہونے کی بجائے جنم لیتی ہیں۔ ہمارے دیہی علاقوں کا مختلف قسم کے مسائل میں گرنے کا سبب بھی صرف اور صرف ہمارے غلط انتخاب کی وجہ ہے۔کہ ہم نہ چاہتے ہوئے بھی ایسے افراد کو نمائندگی کے لئے چن لیتے ہیں۔جو حقیقتا خودعرض ،جیب بھرے اور ڈاکو ہوتے ہیں۔جو اپنے عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف اور صرف اپنے فائدے سے مطلب رکھتے ہیں۔بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ایسے افراد کی فقدان ہے جو عوامی انتخاب پر نمائندہ بن کر عوام اور علاقے کی بہترین مفاد کے لئے سوچتے ہوں۔

2015کے لوکل الکشن میں ویلچ کونسل کجو کے جنرل کونسلر کی سیٹ پر کامیاب ہونے والوں میں گائوںکجو کا ایک نوجوان ہونہار بیٹا ایڈوکیٹ نسیم محمد خان صاحب بھی شامل ہیں۔جو کسی بھی لالچ سے پاک و صاف دل لے کر صرف خدمت کے جذبے کے تحت میدان عمل میں کودے تھے ۔اور دو سال کا قلیل عرصہ گزنے کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی قابلیت ،ذہانت اور جذبئہ خدمت کے بل بوتے اپنے ساتھیوں کے سمیت گائوں کجو کے مختلف مسائل کے لئے فنڈکی منظوری کے ساتھ ایجوکیشن ،ہیلتھ اور دیگرشعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دے کر اہالیان علاقہ کے دلوں میں اپنے لئے ناقابل فراموش مقام پیدا کیا۔جہان انہوں نے بلدیاتی ادراروںسے فنڈ وصول کرکے علاقے کے چھوٹے موٹے مسائل کو ضروری بنیادوں پر حل کرایا۔وہاں CDLDسے کم از کم پچیس لاکھ روپے کی پراجیکٹ کو انتہائی منظم طریقے سے مکمل کرایا۔مزکورہ پراجیکٹ میں خام دہ کجوبالا جیب ایبل روڈ ،گائوں لوٹ دہ کے گلیوں کی پختگی اورگولین پائپ لائین کی مرمت کا کام شامل ہے۔ساتھ ہی گورنمنٹ زنانہ ہائی سکول کجو کی اپگریڈیشن اور کجوبالا میں ڈسپنسری کی منظوری جیسے دیرینہ مطالبات کو عملی جامہ پہنا کر اپنے جذبئہ حب الوطنی اور قابلیت کا ثبوت دیا۔ویلچ کونسل کجو کے جنرل کونسلر ایڈوکیٹ نسیم محمد خان صاحب عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ایک با صلاحیت نوجوان ہیں۔وہ اپنے تمام ترصلاحیت علاقے کی ترقی ،عوام کی خوشحالی اور مسائل کے حل کے لئے بروئے کار لاتے ہیں۔ساتھ ہی ہر شعبہ زندگی میں ہر قسم کے مسائل کے حل کے لئے اپنا مثبت کردار آدا کر رہے ہیں۔اور علاقے میں اتحادو ،اتفاق کی علامت بنتا جا رہا ہے۔ اس کے ارادے نیک اور عزائم اچھے ہیں۔سب سے بڑی بات یہ کہ موصوف کے اندر خود عرضی اورذاتی مفادات کی تکمیل جیسے کوئی غلط ایجنڈا نہیں ہے۔وہ اپنے علاقے کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔اس کے جذبات ،خلوص اور وطن دوستی یقینا دوسرے ممبران حضرات کے لئے راہ عمل ہیں۔اہالیان علاقہ اخبار ھٰذا کی توسط سے خدمت کے جذبے سے سرشار اس نوجوان ممبر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ساتھ ہی تحصیل ممبر یو سی دنین محترم محمد شریف اور جنرل کونسلر معتبر شاہ صاحب کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کہ انہوں نے اپنے اندر اتفاق و اتحاد برقرار رکھ کر گائوںکی مسائل کے حل کے لئے قدم رکھ رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ تمام عوامی نمائندگان کو ان جیسا جذبہ اور حوصلہ عطا فرمائے۔

ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خد ا پر ہو
تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔