تازہ ترین

جمیعت علماء اسلام ضلع چترال لوئیر کے مجلس عاملہ کا اہم اجلاس

چترال (چترال ایکسپریس)جمیعت علماء اسلام ضلع چترال لوئیر کے مجلس عاملہ کا اہم اجلاس زیر صدارت امیر جمیعت علماء اسلام لوئیر چترال حضرت مولانا عبدالرحمان ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا فدا احمد  کے رہائش گاہ فیض آبا ہون چترال میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں جے یوآ ئی امیر مولانا عبد الرحمن ،سینئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر، مولانا فدا احمد،قاری اصغر ودیگر موجود تھے۔اجلاس کے ایجنڈوں پر سیر حاصل گفتگو کے بعد ایک قرارداد منظور کی گئی.

اجلاس میں امیر مولانا عبد الرحمن کے علاوہ سینئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر، مولانا فدا احمد،قاری اصغر ودیگر موجود تھے۔

نمبر 1 سابقہ تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے چترال کے سڑکوں کی تعمیر کے لئےایک معمولی فنڈ رکھنے کے باعث چترال شندور روڈ میں کام فنڈ ختم ہونے کے باعث بندہے جبکہ دستیاب فنڈ پہاڑوں کی کٹائی اور تیار پختہ روڈ اکھاڑنے پر خرچ کرکے عوام کو شدید ازیت سے دوچار کیا گیا ہے اس سلسلے میں وفاقی وزیر مواصلات سے ملاقات میں مکمل بات کی گئی ہے لہذا  اس روڈ کے لئے حسب وعدہ مناسب فنڈ ممنظور کرکے جلد از جلد کام شروع کی جائے نیز چترال گرم چشمہ روڈ ،تورکھو بزوند روڈ، کلاش ویلی روڈ اور لواری ٹنل اپروچ روڈ پر بھی کام شروع کی جائے۔اجلاس میں  فیصلہ ہوا کہ جمیعت علماء اسلام دیگر سیاسی قایدین کے ہمراہ دوبارہ فوری ملاقات کرکے وزیر مواصلات کو اس حالت میں کم ازکم بونی تک سفر کرنے اور روڈ کی حالت اور عوامی مشکلات سے آگاہ کی جائیگی۔

نمبر2 چترال میں رعایتی گندم عوام کو دینے کےبجائے فلورملوں کودیکر قوم کو ناقص آٹا کھیلانے کی شدید مزمت کی گئی اور فوری طور پر عوام کو ہرجگہ گودام سے گندم دینے نیز بڑتی ہوئی آبادی کی ضروریات کے مطابق گندم کوٹہ میں اضافہ کرکے عوامی مشکلات حل کرنے اور ضلع کا امن برقرار رکھنے کا مطالبہ ہوا اور اس سلسلے میں صوبائی گورنر اور وزیر اعلی سے وفد کی صورت میں ملاقات کا فیصلہ ہوا۔

نمبر 3 چترال یونیورسٹی میں مقامی کنٹرکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرکے غیر مقامی ملازمین کو مستقل کرکے۔ غریب چترالی ملازمین کو شدید ذہنی کوفت سے دوچار کیا گیا ہے جو موجودہ وی سی کی نا اہلی او چترال دشمنی کا ثبوت ہے لہذا گورنر خیبر پختون خواہ سے چترالی کنٹرکٹ ملازمین کو مسقل کرکے وی سی جو چترال دشمنی میں مصروف ہیں کوتبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا بصورت دیگر سخت عوامی رد عمل کسی بھی وقت ممکن ہے ۔

Back to top button