تازہ ترین

جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کی مجلس شوری کاانتہائی اہم اجلاس

چترال(چترال ایکسپریس )جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کی مجلس شوری کا انتہائی اہم اجلاس ضلعی امیر مولانا عبدالشکور کی صدارت میں چترال کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمد الیاس نے اجلاس کے ایجنڈے پر مختصر گفتگو کی۔ اراکینِ شوری نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جماعتی و سیاسی امور پر کھل کر آراء و تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں متفقہ طور پر اہم فیصلے کیے گئے، جن میں خصوصی طور پر درج ذیل فیصلے شامل تھے:
1- متوقع ضمنی انتخابات کے لیے ابھی سے بھرپور تیاری کا آغاز۔
2- ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر گران فروش مافیا کی پشت پناہی کی سخت مذمت۔
3- ہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کی ہر جگہ بغیر رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانے پر زور۔

شرکاء نے موجودہ سیاسی صورت حال اور آئندہ کے جامع لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کے بعد مشترکہ مؤقف اختیار کیا کہ جے یو آئی عوامی مسائل کی ترجمانی اور دینی اقدار و روایات کی پاسداری کے لیے ہر فورم پر فعال کردار ادا کرے گی۔
مجلس شوری نے فیصلہ کیا کہ جماعتی ڈھانچے کو مزید فعال اور مربوط بنایا جائے گا، کارکنان کو ہر سطح پر متحرک کیا جائے گا، اور عوامی رابطہ مہم کو نئے ولولے اور عزم کے ساتھ تیز کیا جائے گا۔

شوری کے معزز اراکین کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فیصلوں پر فوری اور موثر عملدرآمد ضلعی قیادت کی اولین ترجیح ہوگی۔

اجلاس کا اختتام ملک و قوم کی سلامتی اور جماعت کی کامیابی کی دعا کے ساتھ ہوا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock