تازہ ترین

چترال فارنر رجسٹریشن پولیس آفس کے  اعجاز الرحمن کو آئی جی خیبرپختونخوا کی جانب سے اعزازی سرٹیفکیٹ

چترال(چترال ایکسپریس)فارنر رجسٹریشن آفس چترال پولیس کےاعجاز الرحمن کو غیر ملکی و ملکی سیاحوں کی بہترین خدمت اور عوام کا اعتماد حاصل کرنے پر اعزازی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا گیا۔

یہ سرٹیفکیٹ گزشتہ روز انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کی جانب سے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دیا گیا۔ اعجاز الرحمن کو یہ اعزاز ان کی انتھک محنت، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔

تقریب کے دوران پولیس حکام نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور مؤثر خدمات پولیس کے مثبت تشخص کو اجاگر کرتی ہیں، جس میں اعجاز الرحمن کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

عوامی حلقوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اعجاز الرحمن کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں اور ترقی کی دعا کی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock