
ایس ایچ او دروش ابرار احمد کو بہترین کارکردگی پر انعام اور تعریفی سند سے نواز دیا گیا
چترال(چترال ایکسپریس)خیبر پختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل کی جانب سے ایک پروقار تقریب کے دوران ایس ایچ او دروش ابرار احمد کو
انوسٹی گیشن ونگ میں نمایاں کارکردگی پر تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازا گیا۔
تقریب کے دوران حکام نے ابرار احمد کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری اور اہم مقدمات کی تفتیش میں شاندار کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا نے کہا کہ ایسے افسران محکمہ پولیس کا سرمایہ ہیں جو اپنی محنت اور لگن سے عوام کا اعتماد بحال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ابرار احمد اس سے قبل چترال لوئر میں بطور انوسٹی گیشن آفیسر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے مختلف اہم مقدمات کو کامیابی سے منطقی انجام تک پہنچایا۔
تقریب کے اختتام پر پولیس حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محنتی اور فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ محکمہ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
