
صدر تنظیم اساتذہ چترال لوئر خالد ظفر کی ڈی ای او مفتاح الدین سے ملاقات
چترال (چترال ایکسپریس) صدر تنظیم اساتذہ چترال لوئر خالد ظفر نے ایک وفد کے ہمراہ نو تعینات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) محکمہ تعلیم چترال لوئر مفتاح الدین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس وفد کی قیادت صدر تنظیم اساتذہ خالد ظفر کر رہے تھے، جبکہ وفد میں جائنٹ سیکرٹری تنظیم اساتذہ چترال لوئر عبدالعزیز خان، انفارمیشن سیکرٹری مقصود احمد اور منیر احمد شامل تھے۔
تنظیم اساتذہ کے وفد نے نو تعینات ڈی ای او کو خوش آمدید کہا اور تنظیم کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ڈی ای او مفتاح الدین نے کہا کہ "چترال میرا دوسرا گھر ہے۔ اپر چترال میں میرا وقت بہت اچھا گزرا ہے، اس لیے مجھے یقین ہے کہ یہاں بھی انتہائی اچھا وقت گزرے گا۔ اساتذہ کو درپیش مسائل میری اولین ترجیح ہوں گے۔ دفتر کے دروازے اساتذہ کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ کوئی بھی استاد کسی جائز کام کے لیے آئے گا تو اُس کا کام مکمل ہوئے بغیر واپس نہیں جائے گا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم سب کو مل کر اپنے ڈیپارٹمنٹ کے لیے محنت کرنا ہوگی تاکہ اسے دوسرے محکموں کے لیے مثال بنایا جا سکے، اور یہ صرف اساتذہ کی محنت و تعاون سے ممکن ہے۔"
ملاقات کے اختتام پر تنظیم اساتذہ چترال لوئر کی جانب سے ڈی ای او مفتاح الدین کو بطور یادگار ایک ڈائری پیش کیا گیا۔

