ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام سماجی کارکنا ن کے لئے تربیتی ورکشاپ/ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور مہمان خصوصی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) سر حد رورل سپورٹ پروگرام(ایس ار ایس پی ۤ) کے سی ڈی ایل ڈی برانچ کی طرف سے سماجی کارکنان کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جسکے اختتامی سیشن میں ضلعی نائب ناظم مولانا عبدالشکور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی زیر نگرانی یورپی یونین کے مالی معاونت سے شروع کئے گئے کمیونٹی ڈریون لوکل ڈویلپمنٹ (سی ڈی ایل ڈی) پالیسی کے ایس آر ایس پی چترال کی طرف سے شیشی کوہ اور بروز وارڈ کے 25تنظیمات کے فعال کارکنان کے لئے لیڈر شپ منیجمنٹ کے حوالے سے چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جسکا مقصد ان تنظیمات کو مضبوط بنانا تھا۔ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور مہمان خصوصی تھے جنہوں نے شرکاء تربیت میں اسناد تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور نے ایس آر ایس پی کی طرف سے اس تربیتی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقی کے عمل میں کوئی عارضی قدم نہیں ہونی چاہئے بلکہ اسے پائیدار بنانا اولین ترجیح بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیمات اس سلسلے میں مرکزی کردار کا حامل ہیں اور انہیں حقیقی معنوں میں عوامی تنظیمات بنانے کی ضرورت ہے۔ مولانا عبدالشکور نے کہا کہ چونکہ سی ڈی ایل ڈی ضلعی حکومت کے تحت کام کرنے والا ادارہ ہے اس لئے اس پالیسی کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کسی بھی شعبے میں کوتاہی کی حوصلہ شکنی کیا جائیگی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی حکومت مقامی تنظیمات کی سرپرستی کریگی اور اس ضمن میں اپنے کردار سے باخبر ہیں۔ انہوں نے اس تربیتی پروگرا م کے انعقاد پر ایس ار ایس پیکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دیہی تنظیمات کے ساتھ رابطے کے عمل کو مزید موثر کیا جائے۔ انہوں نے اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ اس قبل سی ڈی ایل ڈی کے پروگرام منیجر منیر سید نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا اور سی ڈی ایل ڈی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے اس تربیتی پروگرام کی اہمیت سے آگاہ کیا۔مقامی تنظیمات کی نمائندگی کرتے ہوئے زاہد حسین نے کہا اس تربیتی پروگرام کا انعقاد کرنے پر ایس آر ایس پی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے پروگرامات مقامی تنظیمات کو فعال اور مستحکم بنانے کا اہم ذریعہ ہوتے ہیں اور اس چار روزہ پروگرام میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ اس پروگرام میں سی ڈی ایل ڈی کے ایڈمن آفیسر شیر حکیم بھی موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔