عیدالاضحی کے موقع پرالخیرٹرسٹ کی طرف سے چترال کے متاثرین سیلاب میں قربانی کے گوشت تقسیم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال میں الخیرٹرسٹ کراچی کی طرف سے عیدالاضحی کے موقع پرقربانی گوشت سینکڑوں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ نائب ناظم مولانا عبدالشکور،سابق ضلعی امیرجے یوآئی مولاناعبدالرحمن قریشی،تحصیل ناظم چترال مولانا محمدالیاس ،الخیرٹرسٹ کراچی کے نمائندے مولاناروح الامین،مولاناامداداللہ ،مزامل اورجماعت علماء اسلام کے کارکنان موجودتھے۔اس موقع پر ضلعی نائب ناظم مولانا عبدالشکورنے الخیرٹرسٹ کراچی پاکستان کاشکریہ اداکرتے ہوے کہاکہ انہوں نے اس مشکل وقت میں اپنے نمائندوں کوچترال بھیج کر متاثرین سیلاب کے ساتھ ہمدردی کااظہار کیااورقربانی کرکے گوشت سینکڑوں متاثرہ خاندانوں تک پہنچایا۔انہوں نے مزیدکہاکہ الخیرٹرسٹ کراچی کے نمائندوں نے چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کاتفصیلی دورہ کیا اوراُمید رکھتے ہیں سردیوں کے حوالے سے بھی متاثرین کے ساتھ خصوصی مدد کی جائیگی ۔الخیرٹرسٹ کے سینئر نمائندے مولانا روح الامین نے کہاکہ الخیرٹرسٹ کراچی پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں میں عیدالاضحی کے موقع پرقربانی کرکے غریب ،نادراورمتاثرہ خاندانوں میں گوشت تقسیم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم نے چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا اورانشااللہ تعالیٰ مزید ریلیف پہنچانے کی ہرممکن کوشش کیجایگی۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے زیرنگرانی کام کرنے والے یہ ادارہ چترال میں اپنی سرگرمی جاری رکھے گااوراس ٹرسٹ کی سربراہ مولانافضل الرحمن خود ہے ۔وہ ان علاقوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کوترجیح دیتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔