ایس ار ایس پی کی طرف سےوالدین اور اساتذہ کونسل کی کارکردگی میں بہتری لانے کی موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) والدین اور اساتذہ کونسل (پی ٹی سی ) میں بہتری اور اسے فعال بنانے کی موضوع پر ایک ٹل میں ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوا جس کا اہتمام سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی) نے کی تھی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ منیجر رحمت ولی شاہ نے اس ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ تعلیم کا تعلق صرف سکول سے نہیں اس کا گہرا رشتہ اساتذہ، طلباء تعلیمی نصاب والدین اور دیگر ماحول سے بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پورے نظام کو درست طور پر چلانے کیلئے ایک بہت اہم ذمہ داری اساتذہ اور والدین پر عائد ہوتی ہے کہ وہ تعلیم کی فروغ میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ تربیتی نصاب چار مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں جن کو چار ماڈیول بھی کہا جاتا ہے۔۱۔ والدین اور اساتذہ کونسل پی ٹی سی کی تشکیل اور کردار، ۲۔ والدین و اساتذہ کونسل کی مالی انتظام اور ریکارڈ کیپنگ، ۳، والدین واساتذہ کونسل کے فرائض و انتظامی صلاحیتیں اور والدین اساتذہ کونسل کی منصوبہ سازی و جائزہ کی مہارتیں۔ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد نے اپنے ادارے کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایس آر ایس پی مختلف سیکٹر میں کام کرتا ہے اور ان کا چیف ایگزیکٹیو چونکہ چترال کا ہے جن کا چترال کے ساتھ خصوصی دلچسپی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے پن بجلی گھر، تعلیم، صحت، ہنر مندی، خواتین کو روزگار فراہم کرنے کیلئے ان کو مختلف تربیت، اور قدرتی آفات کے صورت میں بحال کاری میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر احسان الحق، صلاح الدین صالح اور دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔ورکشاپ میں کثیر تعداد میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔