تازہ ترین

ویلج سیکرٹریز کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لینے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا شکریہ۔پی ٹی آئی کنوینئر رحمت غازی

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) پاکستان تحریک انصاف چترال کے کنوئنیر رحمت غازی نے ویلج سیکرٹریز کی بھر تیوں میں ہونے والی کھلے عام بے قاعدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں منسوخ کرنے پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا ہے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں ان بھر تیوں میں اقربا پروری اور سیاسی بنیادوں پر تقریاں کرکے میرٹ کی دھجیاں اُڑائی گئی تھیں ۔ اور قابل و این ٹی ایس میں ٹاپ کرنے والے امیدواروں کو اُن کے حق سے محروم کر دیا گیا تھا ۔ جو کہ بعض ذمہ دار افراد کی طرف سے دانستہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش تھی ۔ تاہم وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے بر وقت ان بھرتیوں کو منسوخ کرنے کے احکامات صادر کرکے سازش کو ناکام بنا دیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال انتظامیہ اب بھی مختلف طریقہ کار کے تحت اپنی بے قاعدگیوں قانونی حیثیت دینے کیلئے اقدامات میں مصروف ہے ۔ جن میں وزیر اعلی کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویلج ناظمین سے فوری طور پر سیکرٹریز کو چارج دلوانے کی کوششیں شامل ہیں ۔ رحمت غازی نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ۔ کہ اُن کی طرف سے بھرتیوں کی منسوخی کے حکم کے بعد سیکرٹریز کو چارج دلوانے کیلئے ویلج ناظمین کو مجبور کرنے والے انتظامیہ کے متعلقہ آفیسران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ تاکہ آیندہ کیلئے اس قسم کی بے قاعدگیوں کو روکا جا سکے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق