تازہ ترین

عمائدین کوشٹ کی طرف سے ایمرجنسی پُل کی تعمیر کیلئے اقدامات اُٹھانے پر جنرل اختر اور ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کا شکریہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے سنئیر نائب صدر حبیب انور ، ویلج کونسل چیرمین غلام مرسلین و سید رضوان علی شاہ اور بلبل خان ایوبی نے کوشٹ میں ایمرجنسی پُل کی تعمیر کیلئے اقدامات اُٹھانے پر جنرل اختر اور ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین کا شکریہ ادا کیا ہے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ سیلاب سے کوشٹ پُل تباہ ہوئے پانچ مہینے ہوئے ہیں ۔ لیکن بار بار مطالبے کے باوجود کوشٹ کا رابطہ مین روڈ سے بحال کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ روزانہ تین ہزار افراد جن میں بیمار ، خواتین اور سکول کے بچے بھی شامل ہیں ۔کی نقل و حمل کیلئے ایک کیبل کار نصب کیا گیا ہے ۔ جس میں اپنی باری کیلئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ اس مصیبت سے تنگ آکر کوشٹ کے عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ۔ جس پر کئی افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ تاہم یہ بات خوش آیند ہے ۔ کہ ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے موقع پر آکر لوگوں کی مشکلات کو دیکھا ۔ اور آرمی انجنئیرزسے رابطہ کرکے ایمرجنسی پُل کی تعمیر کو ممکن بنایا ۔ جس کی تعمیر کیلئے اسکیویٹر فوری طور پر پہنچ چکے ہیں ۔ انہوں نے ایم این اے کی طرف سے فوری اقدام اُٹھانے اور پُل کی تعمیر کو ممکن بنانے پر اُن کی تعریف کی ۔ حبیب انور نے کہا ۔ کہ ایم این اے کی کوششوں سے آ رمی انجینئرز 90فٹ کا ایمر جنسی پُل تعمیر کرکے کوشٹ کے لوگوں کا رابطہ مین روڈ سے بحال کریں گے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق