اہلسنت والجماعت چترال کے وفدکی ضلع ناظم مغفرت شاہ سے ملاقات

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) اہلسنت والجماعت چترال کے ایک وفد نے ضلعی امیر خوش ولی خان ولیّ کی قیادت میں ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ سے ملاقات کی ۔ اور انہیں دوسری بار چترال کاضلع ناظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ ضلع ناظم نے وفد کا پُر جوش استقبال کیا اور خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر محرم الحرام کے پروگرامات اور سمینار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جس میں ضلع ناظم چترال نے دینی پروگرامات کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون اور اپنی موجود گی کا یقین دلایا ۔ اور دونوں جماعتوں جماعت اسلامی اور اہلسنت و الجماعت کے باہم مل کر مقدس مذہبی ایام ،دینی سمینار اور ملکی یکجہتی کے حوالے کام کرنے پر اتفاق ہوا ۔ وفد میں اہلسنت والجماعت چترال کے سرپرست اعلی مولانا سراج الدین ، جنرل سیکرٹری مولانا جاوید الرحمن ، مولانا افتخار حسین ، مولانا نوراللہ ، مولانا سفیراللہ تحصیل دروش کے امیر مولانا محمد افضل ، یوتھ کونسلرز غیاث الدین موری ، محمد صدیق یوتھ کونسلر ایون ، مولانا جلیل ، سیف الدین آزاد اور قاری امین شامل تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔