تازہ ترین

گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال کی کلاس وائز ٹورنمنٹ کے فائنل مقابلے جماعت دہم بی کی شاندارجیت

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال کی کلاس وائز ٹورنمنٹ کے فائنل مقابلے ہوئے۔کرکٹ کا مقابلہ (دہم اے )اور(دہم بی) کے درمیان ہواجو کہ دہم بی نے جیت لیا۔فٹ بال کے مقابلے میں دہم بی اور(ہشتم سی)کا مقابلہ ہوایہ بھی جما عت دہم بی نے جیت لیا۔اس موقع پر ایس آر ایس پی کے گل رحمان مہمان خصوصی تھے۔ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حسین احمد بھی خصوصی طورپر مدعوتھے۔کھیل کو دیکھنے کے لئے سکول کے پرنسپل کے ساتھ اساتذہ اور عام شائقین بھی بڑی تعداد میں موجودتھے۔اس موقع پر جیتنے والی ٹیموں کو ایس آر ایس پی کی طرف سے 3000روپے اور دوسرے پرنمبر آنے والی ٹیموں کو 2000روپے نقد انعام دئیے گئے۔اس کے علاوہ ایس آرایس پی کی طرف سے4سیٹ یونیفارم اور دوسرے انعامات دئے گئے۔ایلی پراجیکٹ کی طرف سے حسین احمد نے 10ہزارروپے کے انعامات کا اعلان کیا۔سکول کے نئے پرنسپل کمال الدین کی فعال شخصیت اور بچوں کی ہمہ جہت تربیت کی کوششوں کو سراہا گیا۔

🎁 روزانہ مفت پوائنٹس اور انعامات!

خبریں پڑھیں، کوئز کھیلیں اور انعامات جیتیں۔ اپنے پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے ریوارڈ پورٹل پر جائیں۔

اپنا انعام حاصل کریں ➔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock