تازہ ترین

چترال،متاثرین سیلاب میں پاکستان بیت المال کی طرف سے امدادی چیک تقسیم

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے صدر اور سابق ایم پی اے سید احمد خان نے کہا ہے کہ قدرتی آفات کی وقوع پذیری کو روکنا انسان کے بس کی بات نہیں ہے تاہم بہتر منصوبہ بندی اور پلاننگ کے ذریعے اس کے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے اور وزیر اعظم نواز شریف نے عنان حکومت سنھبالنے کے بعد جہاں دوسرے شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کا عمل نئی سرے سے شروع کیا ہے ، وہاں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سلسلے میں بھی ان کی دلچسپی نمایان ہے اور اس سال چترال میں سیلاب کے فوراً بعدا ن کا دورہ چترال اس امر کا ثبوت ہے ۔جمعہ کے روز گورنر کاٹج میں متاثرین سیلاب میں پاکستان بیت المال کی طرف سے امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی کوششوں کی وجہ سے ہی چترال میں سیلاب میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کی دلجوئی کے لئے پچاس ہزار کی خصوصی امداد پاکستان بیت المال کی طرف سے منظور کرائے گئے ہیں جبکہ دوسرے مسائل کے حل کے لئے بھی دن رات کوشا ن ہے۔ اس موقع پر امیر مقام کے سیکرٹری امین الحق اور پاکستان بیت المال کے ڈسٹرکٹ انچارج محمد یونس بھی موجود تھے۔ متاثرین کے لواحقین میں سید احمد خان اور امین الحق کے علاوہ پارٹی کے دیگر ممتاز رہنماؤں فضل رحیم ایڈوکیٹ، محمد کوثر ایڈوکیٹ اور محمد وزیر خان نے چیک تقسیم کئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

مزید دکھائیں

متعلقہ آپڈیٹ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
إغلاق