پیما کے زیر اہتمام انٹر پرائیویٹ سکول سپورٹس فیسٹول کا پر رونق افتتا حی تقریب

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)14 اکتوبر 2015 بروز بدھ گورنمنٹ سینٹینئیل ماڈل ہائی سکول گراونڈ میں پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن مینجمنٹ ایسوسی ایشن (پیما) کے سپورٹس سوسائیٹی کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹول کا شاندار او دلکش افتتا حی تقریب کا انعقا د ہوا۔ جسمیں میں تمام پرائیویٹ سکولوں و کالجز کے طلبا ء نے بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول کے پرنسپل کمال الدین تھے۔اس کے علاوہ چترال کے نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ نے بھر پور انداز میں شرکت کیں ۔تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا باقاعدہ اغاز ہوا ۔ اس کے بعد طلبا ء نے ملی نغمہ پیش کیا۔ مہمان خصوصی اور صدر پیما وجیہ الدین نے غبارے ہو ا میں چھوڑ کر فیسٹول کا باقاعدہ آغاز کیا۔ چترال پبلک سکول اینڈ کالج کے طلباء نے پی ٹی شو کا دلکش مظاہرہ کرکے حاضرین سے داد وصول کیں۔ پروگرام کے آخر میں پیما کے صدر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور طلبا کے نظم و ضبط کو سراہا۔انٹر پرائیویٹ سکول ٹورنمنٹ میں مختلف نجی تعلیمی اداروں کے طلبا کے درمیا ن فٹبال ، کرکٹ اور رسہ کشی کے مقابلے 14اکتوبر سے لیکر25 اکتوبر 2015 تک جاری رہیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔