تازہ ترین

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل کا ایس آرایس پی کی طرف سے زیرتعمیر ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ سائٹ کا دورہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل نے ہفتے کے روزچترال شہر کے قریب گولین کے مقام پر سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی ) کے (پیس)پراجیکٹ اور یورپین یونین کی مالی معاونت سے تعمیر ہونے والی ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے سائٹ کا دورہ کرکے تعمیر کی معیار اور رفتار پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئےاسے اپنی نوعیت کا ایک اہم منصوبہ قرار دیا اور اس کی جلد تکمیل کے لئے مقامی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی گھر کی تعمیر سے چترال شہر اور مضافات میں بجلی کی بلاتعطل ترسیل ممکن ہوسکے گی جبکہ اب بجلی کی کمی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام تنگ آچکے تھے اور امن وامان کا مسئلہ بھی پید ا ہورہا تھا۔ انہوں پن بجلی کی اس بڑے منصوبے پر ایس آر ایس پی اور اس کی مالی معاونت پر یورپین یونین کو سراہتے ہوئے کہاکہ چترال اور دوسرے ملحقہ اضلاع میں پن بجلی کی پیدوار کی بے پناہ گنجائش سے فائدہ اٹھانے پر اب منظم انداز میں کام کررہے ہیں جس سے علاقے میں ترقی کے ساتھ ساتھ ماحول کی تحفظ بھی یقینی ہوگی۔ اس موقع پر موجود ایس آرایس پی کے چیف ایگزیکٹیو افیسر شہزادہ مسعود الملک نے کمشنرکو بتایاکہ اگلے سال کے وسط سے پہلے پہلے بجلی گھر کا افتتاح کیا جائے گااور اس ڈیڈ لائن کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ اجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یورپین یونین کے تحت اس ضلعے کے طول وغرض میں منی اور مایکرو ہائیڈروپاؤر اسٹیشن کی تعمیر کا کام جاری ہے جس سے عوام کو سستی بجلی میسر آئے گی۔ ایس آر ایس پی کے بورڈ ممبر احسان اللہ خان،پیس پراجیکٹ کے پی ایم انجینئر زاہد خان، ڈی پی ایم طارق احمد اور پاٹرپ پراجیکٹ کے پراجیکٹ منیجر انجینئر خادم اللہ بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق