
چترال شہر میں واقع ایک مقامی ہوٹل سے ناقص اور جعلی شہد بنانے والے پانچ افراد گرفتار
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چترال تھانے کے ایس ایچ اوسلطان بیگ نے اپنے ٹیم کے ہمراہ چترال ٹاون میں واقع مقامی ہوٹل پر چھاپہ مار کر جعل ساز گروپ کو عین اس وقت گرفتار کردیاجب وہ چینی اور خطرناک کیمیکل کے ذریعے شہد بنانے میں مصروف تھے ۔اور یہ شہد چترال بازارمیں فروخت کرنے کے لئے تیار ہورہی تھی ۔
عوامی اور سماجی حلقوں نے ایس ایچ اوکی اس کاروائی کوسراہا۔گرفتار ہونے والے افراد میں ابرار خان ولدحکم خان،محمد اسلم ولد محمدنور،عادل محمد ولد شاہ زار خان ،محمدعلیم ولدشاہ زار خان ،محمدآعظم ولد شاہ زار خان جن کا تعلق ضلع سوات سے ہے۔
🎁 روزانہ مفت پوائنٹس اور انعامات!
خبریں پڑھیں، کوئز کھیلیں اور انعامات جیتیں۔ اپنے پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے ریوارڈ پورٹل پر جائیں۔
اپنا انعام حاصل کریں ➔
