
تازہ ترین
حکومت گاؤں ایون کو بچانے کیلئے ڈیم کی نکاسی اور کالاش ویلی سے آنے والے نالہ ایون کی صفائی کو ممکن بنائے

کا اظہار کیا ہے ۔ کہ ماہ جولائی کے سیلاب سے ایون کے مقام پر دریائے چترال ڈیم کی صورت اختیار کرکے درجنوں مکانات اور سینکڑوں ایکڑ آراضی کو ملبے میں تبدیل کر دیا ہے ۔ ابھی تک اُس کی نکاسی کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے اس علاقے کے لوگ شدید اضطراب اور پریشانی کا شکار ہیں ۔ کیونکہ مارچ میں گلیشئر کے پگھلنے اور بارش کی وجہ سے ندی نالوں اور دریائے چترال میں پھر سے طغیانی کا عمل شروع ہو گا ۔ اور یہ ڈیم مزید کئی گھروں کی تباہی کا باعث ہو گا ۔ اور ہزاروں ایکڑ قابل کاشت زمینات مزید دریائی ملبے سے بھر کر بنجر ہو جائیں گے ۔ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ایک متاثرہ شخص واجب الدین نے بتایا ۔ کہ اُس کے تمام آراضی اُس ڈیم میں ڈوب گئے ہیں ۔ اُن کے پاس کاشت کیلئے ایک مرلہ زمین بھی نہیں بچا ہے ۔ جبکہ وہ متاثر شدہ زمین سے سال بھر کی خوراک حاصل کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا میری طرح سینکڑوں لوگ اپنے زمینات سے محروم ہو گئے ہیں ۔ لیکن افسوس کا مقام یہ ہے ۔ کہ حکومت زمین متاثرہ لوگوں کو نہ امداد دیتی ہے ۔ اور نہ دریا کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کرنے والے ڈیم کو صاف کرتا ہے ۔ جبکہ سیلاب کے دوران متاثرین کو یہ یقین دھانی کی گئی تھی۔ کہ پانی کی سطح کم ہونے پر ڈیم کی صفائی کی جائے گی ۔ لیکن ابھی تک اُس کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ اور اُن جیسے ایون گاؤں کے سینکڑوں لوگ مہاجر بن گئے ہیں ۔ اور نوبت فاقوں پر آئی ہے ۔ کیونکہ یہی زمینات آمدنی کا ذریعہ تھے ۔ ایک اور متاثرہ شخص سردار احمد نے بتایا ۔ کہ اُس کی زمینات اور تین مکانات سب اس ڈیم میں متاثر ہوئے ہیں ۔ اور مزید تباہی کا خد شہ ہے ۔ حکومت متاثرین پر کوئی توجہ نہیں دیتی ۔ سب زبانی جمع خرچ پر لوگوں کو ٹر خایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت گاؤں ایون کو بچانے کیلئے ڈیم کی نکاسی اور کالاش ویلی سے آنے والے نالہ ایون کی صفائی کو ممکن بنائے ۔ بصورت دیگر پورا گاؤں تباہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیلاب کے دوران یقین دھانی کرائی گئی تھی ۔ کہ ڈیم کی صفائی کی جائے گی ۔ تاکہ لوگوں کی زمینات اور مکانات مزید تباہی سے بچ سکیں ۔ اور مقامی لوگ انتہائی اضطراب ڈیم کو کھولنے اور نالہ ایون کی صفائی کا انتظار کر رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں جب ایس ڈی او ایریگیشن چترال محمد علی سے رابط کیا گیا۔ تو انہوں نے ایکسپریس کو بتایا ۔ کہ نالہ ایون کی صفائی حفاظتی پشتوں کی تعمیر اور ڈیم کو کھولنے کے حوالے سے پی سی ون تیار ہو چکی ہے ۔ جسے چند دنوں میں سیکرٹری ایریگیشن کو پیش کیا جائے گا ۔ اور توقع ہے ۔ کہ ایک مہینے کے اندر کام شروع کیا جائے گا ۔ اور بھاری مشینریوں کے ذریعے مختصر وقت میں کام مکمل کرنے کی کو شش کی جائے گی ۔ تاہم مقامی لوگوں کو اس بات کا یقین نہیں ہے ۔ کہ یہ ادارہ پانی کی دوبارہ طغیانی سے پہلے نالے کی صفائی اور ڈیم کو کھولنے کا کام انجام دے سکے گا ۔ کیونکہ سروے پر جب چھ مہینے صرف کئے گئے ۔ تو کام پر بھی ضرور چھ مہینے کا وقت لگے گا ۔ جبکہ اس کام کیلئے صرف دو مہینے باقی ہیں اُس کے بعد پانی کے بہاؤ میں پھر سے اضافہ ہوگا ۔ جو کام میں خلل ڈالنے کا سب ہو گا ۔ مقامی لوگوں نے یہ کام بروقت انجام نہ دینے کی صورت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔