تازہ ترین

جمعیت علماء اسلام چترال کے اکابرین اور کارکنان کا خصوصی اجلاس منعقد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعیت علماء اسلام کے اکابرین اور کارکنان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مولانا ہدایت الرحمن منعقد ہوا جسمیں کثیر تعداد میں کارکنان اور اکابرین نے شرکت کیں۔JUI meeting 24 Jan 16 اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کو فعال کرنے کے سلسلے میں مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت کے مفادات کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا، جمعیت کو نقصان پہنچانے والے عوامل کی نشاندہی جو پہلے سے کی گئی ہیں انکو آگے بڑھانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو جمعیت کے صوبائی و مرکزی قائدین سے رابطے میں رہ کر اس بابت جمعیت کے دستور کے مطابق فیصلہ لینے کی بھرپور کوشش کریگی۔اجلاس میں باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذم کرتے ہوئے اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلا م کے پر امن موقف کی تائید کی گئی اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی طرف سے چارسدہ یونیورسٹی کا دورہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قائد جمعیت کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سانحہ چارسدہ کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جمعیت علماء اسلام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام سرکاری اور دینی اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔