تازہ ترین

اے ٹی اے ضلع چترال کی طرف سے پولیس کی طرف سے اساتذہ کے خلاف ایف آیے ار کی بھرپور انداز میں مذمت

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع چترال کی کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس GCMHS چترال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ضیاء الدین نے کی۔ اجلاس میں سکولز آفیسرز ضلع چترال کے تمام عہدیداروں ، پرنسپلز ، ہیڈ ماسٹرزاور دوسرے اساتذہ کرام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کیں۔ اجلاس میں موجودہ پریشان کن حالات کے تناظر میں چترال پولیس کی طرف سے اساتذہ کے خلاف انتہائی غیر مناسب رویہ اپنانے کی بھرپور انداز میں مذمت کی گئی ۔ آخر میں یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔اجلاس ضلعی انتظامیہ سے بھرپور مطالبہ کرتی ہے کہ موجودہ اساتذہ کیخلاف درج شدہ غیر ضروری F I R کو فوراً غیر مشروط طور پر ختم کرنے کا اعلان کرے۔ ور نہ یکم مارچ کے بعد چترال کے اساتذہ میٹرک امتحانات ، مردم شماری اور دوسرے تمام ڈیوٹیوں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر یں گے۔ مزید یہ کہ قرارداد پر غور نہ کرنے کی صورت میں مجبورا اساتذہ جلسہ جلوس اور ہر قسم کے احتجاج کرنے میں حق بجانب ہوں گے جس کی تمام تر زمہ داری چترال پو لیس پر عا ید ہوگی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق