تازہ ترین

پی ٹی آئی کے وفد کا ضلع ناظم پشاور سے ملاقات

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس) پشاور میں ٹرانسپورٹروں کی طرف سے کرایوں میں من مانیاں کرنے اور تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجود پشاور چترال کے کرایوں میں کمی نہ کرنے کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے ایک وفد نذیر احمد صدر آئی ایس ایف چترال،محمدارشاد شہباز،بختاور وغیرہ نے پشاور کے ضلعی ناظم عاصم خان سے ملاقات کی۔ ناظم سے ملاقات میں اُنہوں نے کہا کہ جب تیل کی قیمت110سے120روپے فی لیٹر تھی اُس وقت کا کرایہ 900روپے تھا اور اب72روپے فی لیٹر ہے اور اب بھی کرایہ900 روپے لی جاتی ہے۔ حکومت کی طرف سے سرکاری نرخ نامہ جاری کیا گیا ہے مگراس کے باوجود اڈے والے فی نفری 900روپے اور سامان کا اضافی کرایہ وصول کرتے ہیں۔ پشاور میں غیر قانونی اڈوں اور مسافروں سے زیادتی کرنے والے اڈے مالکان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔جس پر ضلع ناظم عاصم خان نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں اور میں قانون کے مطابق غیر قانونی اڈوں اورسرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرونگا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق