تازہ ترین

گریڈ5 اسسمنٹ امتحان کی خوش اسلوبی سے اختتام پر اطمینان کا اظہار

چترال (نما یندہ چترال ایکسپریس )صدر آل ٹیچر ایسوی اِیشن ضلع چترال ضیا ء الدین نے اس بات پر ا طمینان کا اظہار کیا ہے کہ گریڈ5 اِسسمنٹ اِمتحان جو کہ 2 مارچ سے شروع ہوکر 5 مارچ کو کا میابی کے سا تھ اِختتام پذیر ہوا۔ ا نہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ضلع چترال کے تمام اساتذہ برادری ،گریڈ 5 اسسمنٹ کے منتظمین ،حکیم اللہ کنڑولر گریڈ 5 اور چترال کیمپ آفس کے اِنچارج فاروق احمد اور اس کے تمام عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اورکہا کہ چترال کی سطح پہ یہ پہلا اِسسمنٹ کااِمتحان تھا جو کہ محکمہ تعلیم کی نگرانی میں نہایت خوش اسلوبی سے شروع سے لیکر آخر تک اِختتام کوپہنچا۔ کسی بھی سنٹر پرمردانہ یازنانہ سے شکایت کا موقع نہیں ملا ۔یقیناًیہ اسسمنٹ طلباء کے مستقبل کے لئے فائدہ مند رہے گا۔ اس لیے چترال کیمپ آفس کے تمام عملہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ا نہوں نے کہا چترال کی اساتذہ برادری توقع رکھتی ہے کہ میٹر ک 2016 کا امتحان بھی محکمہ تعلیم کی نگرانی میں اس انداز سے اختتام پز یر ہو گا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق