تازہ ترین

دروش میں چترال سکاؤٹس نے دروش میں لیز کے دکانوں پر تالے لگا دئیے

دروش (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال سکاؤٹس کی طرف سے جمعہ کے روز دروش میں موجود ایک سو سے زائد دکانوں پر تالے لگادئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق دروش کے قدیمی بازار (پرانا بازار) میں ملٹری کے زمینات موجود ہیں جن پر چترال سکاؤٹس کے ساتھ لیز ایگریمنٹ کے تحت پچھلے کئی دہائیوں سے مقامی لوگوں نے مکانات اور دکانیں تعمیر کئے ہیں۔ اب کچھ عرصے سے چترال سکاؤٹس اور لیز ہولڈروں کے درمیان لیز کے معاہدے کے حوالے سے تنازعہ چلا آرہا تھا جسکے بعد چترال سکاؤٹس نے جمعہ کے روز ان دکانوں پرdukan taley تالے لگادئیے۔ دکانوں کے تالہ بندی کے وقت ان دکانوں میں لوگ اپنا کاروبار کر رہے تھے کہ چترال سکاؤٹس کے باوردی اور مسلح اہلکاروں نے انہیں دکانوں سے نکلنے پر مجبورکر دیا۔ اس حوالے سے مقامی لیز ہولڈروں کاکہنا ہے کہ چترال سکاؤٹس غیر قانونی طورپر لوگوں کو ہراسان کر رہی ہے کیونکہ قانوناً یہ لوگ لیز ہولڈر ہیں جبکہ چترال سکاؤٹس والے دباؤ ڈالکر اس حیثیت کو چیلنج کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے مقامی لیز ہولڈروں کا کہنا ہے کہ یہ مکانات ان کے باپ دادا کے وقت سے انکے پاس موجود ہیں، زمین ملٹری کی ہے جبکہ تعمیران لوگوں نے خود کئے ہیں لہذا ان پر کسی بھی صورت کرایہ دار والا قانون لاگو نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کئی افراد قیام پاکستان سے قبل ان مکانات اور دکانوں میں مقیم ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے احتجاج کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ماورائے قانون اقدام سے اداروں کی بد نامی ہو جائیگی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق