تازہ ترین

القلم ویلفیئر ارگنائزیشن ارندونے علاقے کی تاریخ کا پہلا میلہ منعقد کیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ٹورزم کارپوریشن آف خیبر پختونخوا کے تحت مقامی ثقافتی ورثہ کی احیاء کا پروگرام (RICH)کے مالی تعاون سے القلم ویلفیئر آرگنائزیشن نے علاقے کی تاریخ کا پہلا میلہ منعقد کیا جس میں تمام گاؤں سے اور ہر عمر کے افراد نے نہایت ذوق وشوق سے شرکت کی اور مقامی کھیلوں الوچ، کھرشی اور ٹونگہ چلیک کے مقابلے منعقد کئے جو کہ تماشائیوں کے لئے دلچسپی کا باعث بن گئے۔ القلم ویلفیئر آرگنائزیشن کے عہدیداروں کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ میلہ چالیس دن سے بھی ذیادہ عرصے تک جاری رہا جس میں ارندو یونین کونسل کے عوام کو ایک طرف تفریخ کا موقع میسر آیا تو دوسری طرف ثقافتی اقدار کے تحفظ کی راہیں بھی کھل گئیں جوکہ پرانی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ہونے سے ممکن ہوا۔ آرگنائزیشن کے منتظمین نے حکومت خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ارندو جیسے دورافتادہ مگر ایک منفرد ثقافت کے حامل علاقوں کی ثقافتی ورثے کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق