تازہ ترین

قرارداد کی منظوری اور ان سے باتیں منسوب کرنا قطعی طور پر من گھڑت ہے۔پی پی پی سینئر کارکن الحاج رحمت وزیر خان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پی پی پی کے سینئر کارکن اور ویلج کونسل موری کے کونسلر الحاج رحمت وزیر خان نے گزشتہ دنوں پارٹی کے بانی ذولفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پارٹی کے سابق ضلعی صدر الحاج عیدالحسین کی موجودگی میں پارٹی کے ایک اور سینئر کارکن محمد ضیاء شاہ کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں منظور شدہ قرار داد سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس مجلس میں صرف پارٹی کے بانی کے روح کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی جبکہ کسی قرار دا د کا اس مجلس میں پیش ہونے اور پاس کا علم انہیں ہر گز نہیں ہے ۔ گزشتہ دنوں بعض اخبارات میں شائع شدہ ایک بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اس مجلس میں پارٹی کے قائد کے لئے فاتحہ خوانی کے لئے بلائی گئی تھی جس میں وہ اچانک شامل ہوگئے تھے لیکن اس حوالے سے قرارداد کی منظوری اور ان سے باتیں منسوب کرنا قطعی طور پر من گھڑت ہے جس سے وہ لاتعلقی کاسختی سے اظہار کررہے ہیں تاکہ ریکارڈ درست رہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ پارٹی کا دیرینہ اور مخلص کارکن ہے اور ضلعی انتظامیہ کی بے جا تعریف اور پارٹی کی ضلعی قیادت کے خلاف باغیانہ سوچ کا حامی نہیں اور وہ بھٹو کے سچے پیروکار کی حیثیت سے پارٹی کی صفوں میں مکمل اتحاد واتفاق چاہتے ہیں۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق