تازہ ترین

چترال میں زلزلے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،متعدد زخمی کئی گھروں کو جزوی نقصان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جوکہ دس سیکنڈ سے ذیادہ مدت تک جاری رہا۔ چترال پولیس کے مطابق ضلعے کے متعدد مقامات پر کئی گھر جزوی طور پر منہدم ہوگئے تاہم جانی نقصان کی اطلاع کہیں سے نہیں ملی۔ متعدد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچائے گئے جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد فارغ کردئیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کے ذرائع کے مطابق ایسے زخمیوں کی تعداد سات ہے جن کو جسم کے مختلف حصوں میں معمولی چوٹیں آئی تھیں۔ زخمیوں میں محمد غلام ولد درویش خان ساکنہ سوسوم کریم آباد شامل ہیں جوکہ چترال سے سوسوم جاتے ہوئے شا شا کے مقام پر پہاڑی سے پتھر گرنے والی ایک پتھر کی زد میں آکر زخمی ہوگئے تھے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق