تازہ ترین

بائی پاس روڈ پلازے میں واقع ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اُٹھی جس پر دس منٹوں کے اندر قابو پالیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) بائی پاس روڈ پر گولدور چوک کے قریب ایک پلازے میں واقع ریسٹورنٹ کے کیچن میں آگ بھڑک اٹھی جس پر دس منٹوں کے اندر اندر قابو پالیا گیا جب تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی فائر بریگیڈ وہاں پہنچ گئی اور آگ کو پھیلنے سے پہلے ہی بجھا دیا گیا ۔ موقع پر موجود افراد نے ٹی ایم اے فائربریگیڈ کے اسٹاف عزیزالدین اور نذیر احمد کی پھرتی اور نہایت قلیل وقت میں سائٹ پر پہنچنے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ آگ گیس سیلنڈر کی لیکیج کے وجہ سے بھڑ ک اٹھی تھی اور معمولی تاخیر سے گیس سلینڈر کے پھٹ جانے سے دھماکہ ہونے پر نہ صرف کئی لوگوں کی جانوں کوسخت خطرہ درپیش تھا بلکہ آگ کے شعلے بھڑک اٹھ کر قریبی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لینے کا بھی واضح خطرہ موجود تھا۔ اس موقع پر موجود ڈسٹرکٹ بوائز سکاوٹس کے جنرل سیکرٹری فاروق اعظم نے بتایاکہ وہ آگ بجھانے کی تربیت کو استعمال میں لاتے ہوئے فائربریگیڈ کی پانی کے ذریعے گیس سیلنڈر سے نکلنے والے شعلوں کو بجھانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مارکیٹ کے اندر بھگدڑ مچ گئی تھی۔انہوں نے بھی فائربریگیڈ کی بروقت آمد کو آتشزدگی کی اس معمولی واقعے کو خوفناک صورت اختیار کرنے سے روکنے کا ذریعہ قرار دیا۔ موقع پر موجود تاجر رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے سے مطالبہ کیا ہے کہ فائربریگیڈ کے اہلکاروں کی حوصلہ کرتے ہوئے ان کو انعامات اور تعریفی اسناد دئیے جائیں۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق