چترال لوئر

مقامی صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے نبھارہے ہیں۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے ہفتے کے روز ایک مختصر تقریب میں چترال پریس کلب کے انتظامیہ کو سولر سسٹم اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر ڈسپنسر سیٹ حوالے کیا جن کی فراہمی کا اعلان جنرل آفیسر کمانڈنگ پاک آرمی سوات ڈویژن میجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ دنوں اپنے دورہ چترال کے دوران صحافیوں سے ملاقات میں کیا تھا۔ اس موقع پر کرنل نظام الدین نے کہاکہ مقامی صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے نبھارہے ہیں اور پاک آرمی و چترال سکاوٹس نے سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ان کے فرائض کی انجام دہی کو آسان بنانے کا تہیہ کررکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ جنرل آفیسر کمانڈنگ نے چترال میں صحافیوں کو درپیش مشکلات کے حل میں گہری دلچسپی رکھتے ہوئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔ چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے صحافی کمیونٹی کی طرف سے جی او سی اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ چترال کے صحافی اپنے پیشہ ورانہ ذمہ دارریوں کی انجام دہی میں اسی طرح محنت اور تندہی سے کام کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى