تازہ ترین

روز چترال کی طرف سے پوزیشن ہولڈر طالبعلم کو سکالرشپ

چترال )ںمائندہ چترال ایکسپریس( اورغوج سے تعلق رکھنے والے نصیر احمد ولد ولی محمد جس نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا روز-چترال کی طرف سے اعلان کردہ سکالرشپ کی بنیاد پر دی مسلم سکول اینڈ کالج پشاور میں ان کو داخلہ مل گیا ہے۔ جس کے تمام تعلیمی اخراجات اب اسکالرشپ سے ہی پورے کئے جائیں گے۔ روز کے چئیرمین جناب ہدایت اللہ کے مطابق روز چترالی ہونہار طالب علموں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتا رہتا ہے اور اس کار خیر میں ہم اپنے تمام معاون اداروں اور افراد کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے روز کے پیٹرن ان چیف جناب ناصر اللہ سب کے کوششوں کو بھی سراہا کہ ان کی کوششوں اور بےلوث خدمت سے روز آج چترالی طالبعلموں کی ہر سطح پر خدمت کے قابل ہوا۔


مزکورہ طالب علم کو کالج کی طرف سے دی گئی حاضری سرٹیفیکیٹ کی کاپی چترال ایکسپریس نے حاصل کی ہے جس کا عکس یہ ہے۔

DSCN4609Image (20)

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق