تازہ ترین

چترال کی ترقی کے لئے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے اعلانات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔جے یو آئی چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے امیر قاری عبدالرحمن قریشی،جنرل سیکرٹری مولانا عبدالشکور،سیکرٹری اطلاعات مولانا حسین احمد،نائب امیر مفتی شفیق احمد نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے حالیہ دورہ چترال ،چترال کی تقرقی وخوشحالی کے لئے لواری ٹنل کی تکمیل،سڑکوں کی جال،گولین گول ہائڈل پراجیکٹ سے چترال کے لئے بجلی کی فراہمی ،چترال یونیورسٹی کے قیام،وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کے تحت جدید ہسپتال کا قیام اور ضلعی حکومت کو خصوصی گرانٹ کی فراہمی پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ وزیراعظم اپنے دور حکومت میں ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر چترالی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے ۔اور ساتھ ساتھ وزیراعظم کے دورہ چترال کو یقینی بنانے پر انجینئر امیر مقام کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO