تازہ ترین

چترال بونی  مستوج شندور روڈ کا سروے شروع کر دیاگیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)  چترال بونی  مستوج شندور روڈ کا سروے شروع کر دیاگیا۔این ایچ اے لاہور کی فرم آصف علی ایسوسی ایشن (AAA)کو چترال بونی مستوج شندور سڑک کے سروے کے لئے ٹھیکہ دیا گیا ہے. اے اے اے  کی ٹیم 18th اکتوبر 2016  کوبونی پہنچ گئی  اس کے بعد ٹیم  منصوبے کےابتدائی ٹوہی کے لئےمستوج اور شندور روانہ ہو گئ۔ اے اے اے کے ریاض حسین جو کہ فرم کے شریک مالک ہے نے ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کی درخواست پر  24th نومبر 2016 کو سروے کے کام کا معائنہ کرنے چترال کے دورے پرآئینگے۔شہزادہ افتخار الدین نے کہا کہ آگست 2016 میں این ایچ اےاٹھارٹی نے پہلے ہی سے آوی اورسنوغور کے درمیان مناسب مقام پر ایک آرسی سی پل کی تعمیر کا وعدہ کیا ہے اس سڑک کی بننے سے سب ڈویژن مستوج میں انفراسٹرکچر میں زبردست بہتری آئے گی۔انشا اللہ یہ سڑک ایشیائی ہائی وے نیٹ ورک (ASN)  کے بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق