
جہاز سانحہ پر چترال کے ہرفرد کی آنکھیں آشکوں سے بھری ہے۔سید ناصر علی شاہ پیرزادہ
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)رہنما ال پاکستان مسلم لیگ چترال سید ناصر علی شاہ نے ایک اخباری بیان میں شہداء جہاز سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ7 دسمبر کی شام نے ہمارے لیے قیامت کا منظر پیش کیا چترال سے اسلام آباد جانے والا جہاز حویلیان کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے فضا میں اگ کا گولہ بن کر حویلیان کے قریب گاگن کے پہاڑی پر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار چترالی مسافروں پاکستان کے مختلف علاقوں سے اور 3 غیر ملکی مسافر اور پی ائی اے کے 6 عملے سفرِ اخرت پر روانہ ہرگئے۔اُنہوں نے کہا کہ جہاز کے پائلٹ ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوے گاوں کی آبادی بچانے کے لیے جہاز کا رخ پہاڑ کی طرف موڑ دیا۔حویلیاں کے لوگوں نے انسانی ہمدری کا ثبوت دیتے ہوے جلدی وہاں پہنچ گئے مٹی لے کر اگ بجھانے اور لاشیش نکالنے کی کوشیش کی۔ جب پاک فوج کے جوان وہاں پہنچے تو لوگوں نے آدھا کام کرچکے تھے ۔میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، چترالی عوام اور ال پاکستان مسلم لیگ چترال کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ میں لواحقین کی غم میں برابر کا شریک ہوں پوری قوم اور چترال کے ہر فر د کی انکھیں اشکوں سے بھری ہیں۔حادثے میں شہید ہونے کے حق میں دعاگو ہوں کہ اللہ ان کو جنت مین مقام دے اور لواحقین کو صبر کرنے کی توفیق عطا کرے”امین۔اُنہوں نے کہا کہ جب شہداء کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو صوبائی حکومت کے وزیر اعلی اور صوبائی حکومت کے دیگر سیاسی شخصیات ہسپتال آکر شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا لیکن اس کے مقابل جمہویت کے دعودار وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی ہمدری دیکھنے میں نہیں آئی اور انسانی حقوق کے نام پر کام کرنے والے ادارے بھی خاموش رہے۔مجھے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر بھی عوام کے نمایندے شہداء کی یاد میں ایک دو منٹ خاموشی اختیار کرنے کے بجاے ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے نظر آئے جو وزیر اعظم اپنے عوام کے دکھ درد میں شریک نہ ہو وہ ملک کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے کیا خاک سوچھے گا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہہسپتال کے باہر چترال کے لوگوں نے خود کرسیاں ڈال کر ایمرجنسی کیمپ بنایا خود اپنے لئے چائے پانی کا انتظام کیا ۔ زندگی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے مصروفیات چھوڑ کر لواحقین سے اظہار تغزیت اور یک جہتی کے لئے وہاں پہنچ گئے مگر وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی بھی لواحقین سے اظہار ہمدری کے لیے نہیں آیا ۔ناصر علی شاہ نے کہا کہ پی ائی اے کا طیارہ 10 برس پرانا تھا جس کا ایک انجن خراب تھا اور پہلے بھی دو مرتبہ 2009 اور 2014 حادثات کا شکار ہوا تھا جس میں کئی مسافر زخمی ہوئے تھے ۔حادثے نے بہت سارے سوالوں کو جنم دی ہے کہ خراب طیارے کو گللت سے بمشکل اسلام آباد پہنچے کے بعد چترال جیسے دشوار روٹ پر بجھنے کا فیصلہ کس نے اور کیوں کیا؟ سول ایوی ایشن اور عدلیہ کی طرف سے ان جہازوں کو بارہ ہزار فٹ کی بلندی سے اونچائی پر نہ جانے کی ہدایت کے باوجود 20 ہزار کی بلندی پر پرواز کرنے کی اجازت کس نے اور کیوں دی ؟ کہیں اس کے پیچھے کسی کا ہاتھ تو نہیں؟ وفاقی حکومت ، قومی فضائی کمپنی اور محکمہ شہری ہوابازی کی زمہ داری ہے کہ ان سوالوں کا تسلی بخش جواب دے کر قوم کو مطمئن کرے اور حادثے کی وجوہات کو سامنے لائے اور پی ائی اے انتظامیہ چترال جسے دشوار روٹ پر پرانے جہازوں کو بند کرکے نئے جہازوں کو چلائے ۔
