تازہ ترین

ایم پی اے سلیم خان کی ہدایت پر سی اینڈ ڈبلیو نے گرم چشمہ روڈ عام ٹریفک کے لئے کھول دی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)گرم چشمہ روڈ حالیہ بارش اوربرف باری کی وجہ سے کئی دنوں سے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند تھا، رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان کی ہدایت پر محکمہ سی اینڈڈبلیو نےفوری طورکام شروع کرکے روڈاتوارکے روزعام ٹریفک کیلئے کھول دی ۔اس موقع وی سی ناظم مردان لٹکوہ قیمت خان،نائب ناظم انوارخان ،وی سی ناظم اوریرک افسرخان ،وی سی ناظم بگوشٹ نظارشاہ ،وی سی ناظم زیارت عمری خان،کونسلرامیرمعات بگوشٹ اورعلاقے کے عمائدیں نے ایک پریس ریلزکے ذریعے ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان ،ایکیسن سی اینڈ ڈبلیوانجینئرمقبول اعظم اورسب انجینئرسید ابراہم شاہ کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا اور کہا کہ اُنہوں نے علاقے کی پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے گرم چشمہ روڈ کی بحالی میں دن رات محنت کرکے مختصروقت میں عام ٹریفک کے لئے کھول دی ۔روڈ کے بندش کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو چترال آنے جانے ،مریضوں کو ہسپتال پہنچانے اور علاقے میںاشیاء خوردنوش پہنچانے میں کافی مشکلات کاسامناتھا جس کوانہوں نے انتہائی محنت اورلگن کے ساتھ بحال کرکے عوام کی دل جیت لیے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى