تازہ ترین

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت چترال میں 550میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے شروع کر رہی ہے۔ضلعی صدر پی ٹی آئی عبدالطیف

پشاور ( نمائندہ چترال ایکسپریس)تحریک انصاف کی صوبائی حکومت چترال میں 550میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے شروع کر رہی ہے اس سے نہ صرف پورے صوبے میں بجلی کا بحران ختم ہو گا بلکہ چترال کو اربوں روپے کی آمدنی بھی دیگا۔ ان خیالات کااظہار تحریک انصاف چترالImage may contain: one or more people and crowd کے صدر عبدالطیف نے پشاور میں مقیم چترالی باشندوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اُنہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے گزشتہ سال سیلاب او ر زلزلے کے متاثرین کو دو ارب اٹھارہ کروڑ روپے نقد امداد فراہم کی اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے اربوں روپے فراہم کئے جس سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کاکام جاری ہے اس کے علاوہ چترال یونیورسٹی کا قیام اور تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کریگا ۔ Image may contain: 13 people, people sitting, people standing and beardچھوٹے پن بجلی گھروں سے دور افتادہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی کا منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی دلچسپی پر چترال کو سی پیک کا حصہ بنایا گیا ہے جس سے چکدرہ چترال اور Image may contain: 12 people, people sittingچترال شندور گلگت روڈ کی تعمیر ہو سکے گی جس سے مواصلاتی رابطے کا سلسلہ مستقبل بنیادوں پر حل ہونے کے علاوہ علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا ۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى