تازہ ترین

چترال،جے آئی (یوتھ) کے صدر امتیاز الرحمن کے گھر کے ایک حصے میں اچانک اگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے گھر کے مہمان خانہ مکمل طور پر خاکستر ہو گیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے ٹاؤں نواحی علاقہ ریحانکوٹ میں گذشتہ شب جے آئی (یوتھ) کے صدر امتیاز الرحمن کے گھر کے ایک حصے میں اچانک اگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے گھر کے مہمان خانہ مکمل طور پر خاکستر ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ گیارہ بجے کے قریب مسمی امتیاز الرحمن کے گھر کے مہمان خانے میں اچانک اگ لگ گئی جس کی وجہ سے مہمان خانہ مکمل طور پر آگ کے لپیٹ میں آیا جس سے مقامی افراد اور مدرسے کے طلبہ موقع پر پہنچ کر آگ کو دوسرے مکانات تک پھیلنے سے روکا جس کی وجہ سے علاقہ ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات تا حال معلوم نہ ہو سکا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے جے آئی (یوتھ ) کے صدر نے کہا کہ ان کے خاندان کا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تاہم انہوں نے سرکاری اداروں سے اس کی انکوائری کر نے کی درخواست کی ہے ۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى