
مادر وطن سے بڑھ کر کچھ نہیں ،اس کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں.آرمی چیف جنرل قمر جاوید با جوہ
راولپنڈی(نیوزایجنسی) پاک فوج نے یوم دفاع کا پرومو جاری کر دیا ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید با جوہ کا لہو گرمانے والے خطاب کو کچھ حصہ بھی شامل کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ دشمن مشرق میں ہو یا مغرب میں جان لے !اس کی گولیاں ختم ہو جائیں گی ہمارے جوانوں کی چھاتیاں نہیں، مادر وطن سے بڑھ کر کچھ نہیں ،اس کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں،آج 6سمبر کو یوم دفاع منایا جا رہا ہے ،پاک فوج نے اس مناسبت سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)میں ہونے والے خصوصی پروگرام کا پرومو جاری کردیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ہونے والے ٹوئٹر پیغام کے مطابق یوم دفاع کی مرکزی تقریب 6 ستمبر آج رات 8 بجے شروع ہوگی جسے لائیو نشر کیا جائے گا۔ترجمان آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے پرومو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کا کچھ حصہ بھی شامل ہے.
بیان میں آرمی چیف نے کہاہے کہ پاکستان کے دشمن جو مشرق یا مغرب میں ہیں، وہ میری یہ بات جان لیں کہ ان کے بارود اور گولیاں ختم ہوجائیں گی لیکن ہمارے جوانوں کی چھاتیاں ختم نہیں ہوں گی، مادر وطن سے بڑھ کر کچھ نہیں ،اس کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں،واضح رہے کہ 6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان کے طور پر ہر سال ان شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی سالمیت اور یکجہتی کے تحفظ کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ملک بھر میں یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
