عدالت کے حکم پر نرسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابا ت ملتوی

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)پشاور کی عدالت نے نرسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات ایسو سی ایشن کے نامزد صدر عباس خان کی درخواست پر منسوخ کر دیا۔عباس خان نے چترال سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ کی وساطت سے 6مارچ 2018کے دن ہونے والے انتخابات کو چیلنج کر دیا تھا۔عباس خان کے وکیل محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نرسنگ ایسو سی ایشن 2012سے تعطل کا شکار ہے۔اور کوئی با قاعدہ کا بینہ موجود نہیں جو انتخابات کرا سکے۔موجودہ الیکشن کمیشن خود ساختہ اور فراڈہے۔جو نرسزسے رقم وصول کر کے ہڑپ کرنا چاہتے ہیں جس کا کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔ان کے خلاف قانونی کاروائی ہونا چاہئے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر انتخابات منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔اور 16مارچ کے لئے جواب طلب کر لیا۔واضح رہے کہ عباس خان نے امین اللہ ،وسیمہ بی بی،گلزار حبیب،اختر پروین،نزلین چترالی کو فریقین بنایا تھا۔تاہم نزلین چترالی پیش نہ ہوئے ان کے خلاف یکطرفہ کاروائی شروع کردی گئی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔