خیبر پختونخوامیں بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے کامیاب کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ ایڈا گیرما

پشاور(چترال ایکسپریس)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی پاکستان میں سربراہ ایڈا گیرما نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوامیں بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے کامیاب کاوشیں لائق تحسین ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے دورہ کے دوران کیا اس موقع پر ای او سی کوآرڈینیٹر عاطف رحمان ، یونیسیف کے چیف فیلڈ آفیسرچارلس نوزوکی،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اکرم شاہ، یونیسیف کے ڈاکٹر جوہر خان،، بی ایم جی ایف کے نوید سدوزئی، ڈاکٹر امتیازعلی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجودتھے عاطف رحمان نے یونیسیف کی کنٹری ہیڈ کو انسداد پولیو کے لئے ایمرجنسی نیشنل ایکشن پلان کی کاپی پیش کی اور بتایا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود صوبہ خیبرپختونخوا میں کمسن بچوں کو پولیو سے بچانے کے لئے موثر کاوشیں کی جارہی ہیں جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ گذشتہ سال پورے صوبہ میں پولیو کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے انہوں نے کہاکہ ایک مربوط حکمت عملی کے تحت پولیو ورکرز کی ٹیمیں ہر گھر اور ہر بچے تک پہنچ کر پولیوقطرے پلارہی ہیں عاطف رحمان نے پولیو کے خاتمہ میں یونیسیف کے تعاون کو سراہاعالمی ادارہ اطفال کی کنٹری ہیڈ ایڈا گیرما نے صوبہ خیبرپختونخوامیں انسدادپولیوکے لئے کی جانے والی کاوشوں کی کامیابی کو سراہا اور کہا کہ صوبہ میں بچوں کو پولیو کے ہاتھوں معذوری سے بچانے کے لئے ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا کے زیراہتمام صوبائی محکمہ صحت، ای پی آئی اور معاون ادارے جس تندہی سے مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں اقوام متحدہ کا ادارہ اطفال اس میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔