تازہ ترین

​چترال لوئر میں دو روزہ تبلیغی اجتماع اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر، ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت

چترال (چترال ایکسپریس)چترال کے تاریخی شاہی پولو گراؤنڈ میں جاری دو روزہ تبلیغی اجتماع منگل کے روز رقت آمیز اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اس عظیم الشان مذہبی اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں اور مندوبین نے شرکت کی۔ اجتماع کے باعث شاہی پولو گراؤنڈ کا وسیع و عریض میدان ایک انتہائی خوبصورت اور روحانی منظر پیش کرتا رہا، جہاں ہر سو ایمان افروز ماحول چھایا رہا۔

​مبارک تقریب میں چترال کے مقامی باشندوں کے علاوہ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع اور ملک کے مختلف حصوں سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دو روز کے دوران جیّد علمائے کرام اور مذہبی اسکالرز نے دینِ اسلام کی حقیقی تعلیمات، اللہ تعالی پر کامل یقین، امن و آشتی، باہمی بھائی چارے اور سنتِ نبویؐ پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر تفصیلی بیانات دیے۔

​اجتماع کے دوران ٹی ایم اے، چترال پولیس، ریسکیو 1122 اور مقامی رضا کاروں کی جانب سے شرکاء کے لیے قیام و طعام، پینے کے پانی اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے،

​اختتامی دعا کے موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی، امن و امان اور امتِ مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصی اور رقت آمیز دعائیں مانگی گئیں۔ دعا کے بعد سینکڑوں افراد دین کی تبلیغ کے لیے مختلف جماعتوں کی شکل میں ملک بھر کے دوروں پر روانہ ہو گئے۔

​ذرائع کے مطابق لوئر چترال میں کامیابی سے اختتام پذیر ہونے کے بعد آج ایک روزہ تبلیغی اجتماع اپر چترال (بونی) میں منعقد ہو رہا ہے، جبکہ 23 ستمبر کو دروش (لوئر چترال) میں بھی ایک روزہ تبلیغی اجتماع کا اہتمام کیا گیاہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔