تازہ ترین

چترال لوئر اکاکے زیر اہتمام دو روزہ نمائش ‘انرجی وائز ایکسپو 2026’ کا باقاعدہ آغاز

چترال (چترال ایکسپریس) چترال لوئر کے پریڈ گراؤنڈ میں آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ کے زیر اہتمام دو روزہ نمائش ‘انرجی وائز ایکسپو 2026’ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس نمائش کا بنیادی مقصد چترال میں گرین انرجی کے مختلف پہلوؤں اور امکانات کو اجاگر کرنا ہے تاکہ ماحول کو محفوظ بنایا جا سکے۔نمائش کی باقاعدہ افتتاحی تقریب میں قائم مقام ڈی پی او چترال لوئر عتیق الرحمان مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ کے ریجنل پروگرام مینیجر انجینئر الطاف حسین شاہ نے ایکسپو کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے دوران ایس آر ایس پی (SRSP) کے ریجنل پروگرام مینیجر طارق احمد نے اپنی تنظیم کی جانب سے پریزنٹیشن دی، جبکہ اے کے آر ایس پی (AKRSP) کے مہربان خان نے توانائی کے شعبے میں اپنی تنظیم کے اقدامات اور منصوبوں سے شرکا کو آگاہ کیا۔ ایکسپو میں مختلف سکولوں کے طلباوطالبات کے اسٹالز شامل ہیں جن میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔