تازہ ترین

یوسی یارخون کے پاورگول میں AKRSPکاتعمیر کردہ 850کلوواٹ بجلی گھر ڈیڑھ سال کام کرنے کے بعد گزشتہ دو ہفتے سے خراب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ممبرتحصیل کونسل یوسی یارخون میرصاحب بیگ،سماجی کارکن نصیراحمد،(ر)حولدارشیرفرازاوردیگرنے ایک خباری بیان میں کہاہے کہ یارخون یونین کونسل کے پاورگول میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کاتعمیر کردہ 850کلوواٹ بجلی گھر ڈیڑھ سال کام کرنے کے بعد گزشتہ دو ہفتے سے خراب ہے مگر اسے دوبارہ چالو کرنے کی طرف کوئی توجہ نہ دینے سے علاقے کے ڈیڑھ ہزار صارفین سخت مشکل میں مبتلا ہیں۔اُنہوں نے کہا ہے کہ ٹرانسفارمر کی خرابی کے بعد سے بجلی گھر مکمل طور پربند ہے اور لوگ انتظار انتظارکرتے تھک گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صارفین کے گھروں میں بجلی کی میٹر کے بجائے پری پیڈ (pre-paid)کارڈلگے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے بعض صارفین کو یہ مشکل پیش آرہی ہے کہ مقامی مایکرؤپاؤر اسٹیشن سے بجلی کی کنکشن نہیں لے سکتے ہیں کیونکہ اس صورت میں ان کے پری پیڈ کارڈوں کا بیلنس ضائع ہوتا ہے ۔ صارفین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ادارے کے پاس اب تک کوئی متبادل بندوبست نہیں ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔