بی،ایچ،یو ہسپتال لوٹ اویر کی حالت ایک ویران گھرانے کی منظرپیش کررہا ہے۔انتظامیہ سے نوٹس لینے کی درخواست

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)لوٹ اویر کے رہائشی آختر حسین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف صحت کے شعبے میں ناکام ہو گئی ہے ضلع چترال تحصیل مستوچ علا قہ لوٹ اویر کے 1200 گھرانوں کے لیے ایک بی،ایچ،یو ہسپتال ہے جس کی حالت ایک ویران گھرانے کی ہوئی ہے ۔علاقے میں غریب لو گ بیمار ہوتے ہیں تو کسی کا بس چلتا ہے تو چترال شہر میں علاج کے لیے جاتے ہیں اور غریب مریض بسترپر پڑے لا علاج مرجاتے ہیں۔اس مو ضوع پرمیں نے 22 فروری کو ایک اخباری بیان میں حکومت وقت کو خبردار کیا تھا اور ساتھ ساتھ Khyber Pakhtunkhwa Citizen’s Portal میں نےکمپلینٹ بھی کیا تھاجس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔ علاقے کے لوگ کسی مسیحے کے انتظار میں ہیں۔اور صوبائی حکومت سے ایک بار پھر ہاتھ جوڑھ کر درخواست کرتے ہیں کہ خدارا اپنے صحت انصاف کا نظر کرم اس ہسپتال پر بھی کر لیں۔اور دوسرا ذچہ بچہ کے لیے Departments – Population Welfare – Khyber Pakhtunkhwa ادارہ کھلا ہے اس میں سٹاف نہیں ہے اسکی وجھ سے کئ ماں اور بچے ضایع ہو گیے ہیں اُنہوں نے کہا کہ آگے کوئی ایسا واقعہ پیش آیا تو میں صوبائی حکومت کے خلاف آیف آئی ار درج کرونگا جس میں نامزد صدر عبداللطیف کو کرونگا جو علاقے کا ناظم ہے ۔اورووٹ کے بعد اُنہوں نےعلاقے جانے کی زحمت بھی نہیں کی۔اس پر جلد ازجلد عمل کیا جائے ورنہ اویر کے غیور عوام اپنا حق حاصل کرنا خوب جانتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔